
17 منٹ 27 سیکنڈ
"فوگو کا احسان کا بدلہ" کے خالق تامارو ماساموتو اپنے دور کے معروف کہانی نویس تسلیم کیے جاتے ہیں۔ یہ کہانی مشہور جاپانی لوک داستان سارس احسان لوٹاتا ہے کو بڑی خوبصورتی سے ایک نئی شکل دے رہی ہے۔ اسکا مرکزی کردار جاپانی عہد حاضر کا ایک نوجوان ہے۔
سارس احسان لوٹاتا ہے میں شکاری جس سارس کی جان بچاتا ہے وہ احسان لوٹانے کے لیے انسان کا روپ دھارتا ہے۔ لیکن کہانی سارس کی روانگی کے المیہ انجام پر ختم ہوتی ہے کیونکہ شکاری اسکا اصل روپ نہ دیکھنے کی قسم توڑ دیتا ہے۔ اس نئے ورژن میں سارس کی جگہ ایک پفرفِش، فُوگُو ہے۔ وہ احسان کس طرح سے چکائے گی؟ اس مچھلی کے نجات دہندہ کا کیا انجام ہونے والا ہے؟ تو لطف اٹھائیں راوی کے پوپ انداز کا جو بڑی خوبصورتی سے لوک کہانی کا نیا آغاز کرتا ہے اور اختتام کا جو نوجوان جوڑے کے عصری انتخاب کو نمایاں کرتا ہے۔
