12 منٹ 28 سیکنڈ

مطالعہ جاپان: ’’ٹیلیفون دھوکہ اور فرنچ ٹوسٹ‘‘ دوسرا حصہ

مطالعۂ جاپان

نشر ہونے کی تاریخ 17 دسمبر، 2022 دستیابی کی آخری تاریخ 17 دسمبر، 2023

شوتا نامی نوجوان نوکری کھو دینے کے بعد مایوسی کا شکار ہے۔ اسے اتفاقاً پارک میں ایک اسمارٹ فون ملتا ہے جو ‘‘امی‘‘ کے لیے فون نمبر دکھا رہا ہوتا ہے۔ وہ بغیر سوچے سمجھے نمبر ڈائل کر بیٹھتا ہے اور ’’یہ میں ہوں، پیسے بھیجیں‘‘ فون فراڈ کی تقلید کر ڈالتا ہے۔ اس طرح کے فراڈ میں مشکل میں پھنسا بیٹا ظاہر کر کے رقم بٹوری جاتی ہے۔ شوتا سے وعدہ ہوتا ہے کہ وہ جا کر رقم لے سکتا ہے۔ جب وہ فلیٹ پر پہنچتا ہے تو، ’’امی‘‘ اچانک اُس سے لپٹ جاتی ہے اور اسی بوکھلاہٹ اور گھبراہٹ میں وہ خود کو فلیٹ کے اندر پاتا ہے۔

photo

پروگرام کا خاکہ