
13 منٹ 37 سیکنڈ
عالمی مالیاتی بحران کے مضمرات نے اُس کمپنی کو بھی نہیں بخشا ہے جس میں کوایچی ملازم ہے۔ اسے کہا جاتا ہے کہ یا تو ایک ذیلی کمپنی میں تبدیلی قبول کرے یا قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا انتخاب کرے، حالانکہ اس کمپنی میں کوایچی نے پوری زندگی کام کیا ہے۔ مزید براں اسے گھر پر بیٹے کا سوچنا ہے جو کنگال ہے اور بیروزگار بھی۔ پہلے وہ اپنے بیٹے کو ناکام انسان کہتا تھا لیکن اب خود اسے بیروزگاری کا سامنا ہے اور اسے سمجھ نہیں آتا کہ بیٹے کا سامنا کیسے کرے۔ تو کوایچی کے خاندان میں آگے کیا کچھ ہونے جا رہا ہے؟
