19 منٹ 09 سیکنڈ

مطالعہ جاپان: کبھی نہ دِکھے، تیسرا حصہ

مطالعۂ جاپان

نشر ہونے کی تاریخ 25 دسمبر، 2021 دستیابی کی آخری تاریخ 23 ستمبر، 2022

ٹیکسی اسٹینڈ پر ملنے والے بظاہر شریف النفس انسان کی تجویز پر بارش میں ایتسورو کے اسکے ساتھ چلنے کے دوران وہ شخص اپنے کتے کے بارے میں ایک عجیب کہانی کا آغاز کرتا ہے۔ کتے کا نام سِکس تھا اور ایک دن اس نے بغیر سوچے سمجھے ایک نوجوان خاتون کا پیچھا شروع کر دیا۔ اس کہانی میں اُس خاتون کو سِکس کے بارے میں ایک جیسے خواب آ رہے تھے۔ لیکن اب اس نے پہلی بار سِکس کو حقیقی طور پر دیکھا تھا۔ خواب میں اسے سِکس سے انسیت ہو گئی تھی لیکن وہ فوراً ہی مر گیا تھا۔ ایتسورو کو اس خوفناک کہانی میں دلچسپی پیدا ہو جاتی ہے۔ اسے یہ صرف ایک عجیب کہانی محسوس ہوتی ہے لیکن پتا چلتا ہے کہ کہانی میں کچھ اور بھی ہے۔ ایتسورو پر اس قدر خوف کیوں طاری ہے اور آخر اس بزرگ انسان کی اصلیت کیا ہے۔

photo

پروگرام کا خاکہ