14 منٹ 15 سیکنڈ

مطالعہ جاپان: کبھی نہ دِکھے، دوسرا حصہ

مطالعۂ جاپان

نشر ہونے کی تاریخ 24 دسمبر، 2021 دستیابی کی آخری تاریخ 23 ستمبر، 2022

میابے میُوکی جاپان کے مقبول ترین مصنفین میں سے ایک ہیں اور انکے فنپارے، پراسرار، خوفناک، سائی فائی، تاریخی ناولوں اور بچوں کے ادب پر محیط ہیں۔ اس بھیانک کہانی کا آغاز ایک برساتی شب ہوتا ہے جب مرکزی کردار کی ایک اسٹیشن پر ٹیکسی کے انتظار کے دوران ایک ضعیف آدمی سے مدبھیڑ ہوتی ہے۔ ایتسورو سے آخری بس چھوٹ گئی اور وہ ٹیکسی کے انتظار میں ہے کہ قطار میں اسکے پیچھے والا بزرگ گفتگو کا آغاز کرتا ہے۔ وہ شریف النفس انسان نظر آتا ہے اور ایتسورو کو گھر تک پیدل ساتھ چلنے کی اسکی تجویز میں کوئی عار محسوس نہیں ہوتا۔ بارش میں چلنے کے دوران وہ شریف النفس انسان اپنے کتے کے بارے میں ایک عجیب کہانی کا آغاز کرتا ہے۔

photo

پروگرام کا خاکہ