13 منٹ 52 سیکنڈ

خوب سے خوب تر کی متلاشی باریسٹا

ورکپیڈیا جاپان

نشر ہونے کی تاریخ 20 مئی، 2021 دستیابی کی آخری تاریخ 3 جون، 2022

ایک کوریائی خاتون کا تعارف جو ٹوکیو کے شیبویا علاقے میں واقع ایک ہوٹل کے کیفے میں ہیڈ باریسٹا ہیں اور گاہکوں کے لیے ایسپریسو اور کافی کی دیگر اقسام تیار کرتی ہیں۔ پروگرام ورکپیڈیا جاپان، دنیا بھر کے اُن لوگوں کی زندگی کا احوال پیش کرتا ہے جنہوں نے اپنے روزگار کے لئے جاپان کا انتخاب کیا۔ (یہ پروگرام پہلی بار 6 مئی 2021 کو نشر کیا گیا تھا)۔

photo
36 سالہ اُو یونجُو، ٹوکیو کے شیبویا علاقے میں واقع ایک ہوٹل کے کیفے میں 2017 سے ہیڈ باریسٹا ہیں۔ یہ علاقہ ٹوکیو میں نوجوانوں کے رجحانات کا تعین کرتا ہے۔
photo
کیفے کھولنے سے قبل سب سے اہم کام ایسپریسو کے ذائقے کا تعین کرنا ہے۔ درجہ حرارت اور نمی کی مناسبت سے کافی بینز کی حالت ہر روز مختلف ہوتی ہے۔ اس لیے بیجوں سے کافی نکالنے کے عمل میں حتمی رد و بدل ضروری ہے۔
photo
اُو یونجُو شیردان والے بازو کی پرنزاکت اور ماہرانہ جنبش سے کافی کی بھوری سطح پر دودھیا پتیوں کے خوبصورت نقش و نگار پیدا کرتی ہیں۔ یہ لاٹے فن کہلاتا ہے۔
photo
کومینامی آیا اس ہوٹل کے کھانوں اور مشروبات کی خدمات کی منصوبہ ساز ڈائریکٹر ہیں۔ انہی کی حوصلہ افزائی کی بنیاد پر اُو یونجُو نے کیفے کی افتتاحی تیاریوں میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا۔

پروگرام کا خاکہ