13 منٹ 12 سیکنڈ

باربیلز اور زندگی سے محبت

ورکپیڈیا جاپان

نشر ہونے کی تاریخ 21 اپریل، 2021 دستیابی کی آخری تاریخ 12 مئی، 2022

پروگرام ورکپیڈیا جاپان، دنیا بھر کے اُن لوگوں کی زندگی کا احوال پیش کرتا ہے جنہوں نے اپنے روزگار کے لئے جاپان کا انتخاب کیا۔ اس بار ہم ایک یونانی شخص سے ملاقات کر رہے ہیں جو ویٹ لفٹنگ کے لوازمات بنانے والی کمپنی میں منیجر کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ (یہ پروگرام 13 جنوری 2021 کو پیش کیا گیا تھا۔)

photo
37 سالہ یونانی نژاد اناستاسیئس پاپاس سنہ 2010 سے ٹوکیو کے سمیدا نامی علاقے میں باربیل کی فیکٹری میں کام کر رہے ہیں۔
photo
اناستاسیئس نے 60 کلوگرام بھاری باربیل آسانی سے اٹھا لیا۔ وہ دراصل سابق ویٹ لفٹر ہیں۔ 2003 میں یونان کے قومی کھیلوں میں انہوں نے دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔
photo
تاداماسا اوے ساکا، اس کمپنی کے مالک اور منتظم اعلیٰ ہیں۔ 2003 میں انہوں نے کام کے سلسلے میں یونان کا دورہ کیا اور وہاں اُن کی ملاقات اناستاسیئس سے ہوئی جو وہاں ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں میں رضاکار کی حیثیت سے کام کر رہے تھے۔ دونوں میں جلد ہم آہنگی پیدا ہوئی اور وہ اچھے دوست بن گئے۔
photo
اس کمپنی کو دنیا بھر سے باربیل کے آرڈر موصول ہوتے ہیں۔ اناستاسیئس پراعتماد ہیں اور اپنی ٹیم کی مہارت اور تجربے سے تیار کردہ مصنوعات کے معیار پر فخر محسوس کرتے ہیں۔

پروگرام کا خاکہ