13 منٹ 01 سیکنڈ

ناگانو کے ریچھ اور برطانوی خاتون

ورکپیڈیا جاپان

نشر ہونے کی تاریخ 23 دسمبر، 2020 دستیابی کی آخری تاریخ 7 اپریل، 2022

اس بار، ہم برطانیہ سے تعلق رکھنے والی ایک نوجوان خاتون سے ملاقات کر رہے جو جاپان میں ایشیائی سیاہ جنگلی ریچھوں کے تحقیق و تحفظ سے منسلک ہیں۔ پروگرام ورکپیڈیا جاپان، دنیا بھر کے اُن لوگوں کی زندگی کا احوال پیش کرتا ہے جنہوں نے اپنے روزگار کے لئے جاپان کا انتخاب کیا۔
(یہ پروگرام 9 دسمبر کو پہلی بار نشر کیا گیا۔)

photo
24 سالہ امیلیا جوائس ہیورنز، ناگانو پریفیکچر کے شہر کاروایزاوا میں جنگلی ریچھوں پر تحقیق و تحفظ کا کام کرتی ہیں۔
photo
امیلیا 2019 سے غیر منافع بخش تنظیم پیکیو میں کام کر رہی ہیں۔ اس ادارے کو مقامی حکومت نے ریچھوں کے طرز زندگی کا جائزہ لینے کا کام سونپا ہے۔
photo
آدھی رات کو امیلیا اور اُن کا ساتھی گشت کے دوران ٹیلی میٹرک آلات کے ذریعے کالر والے ریچھوں کو تلاش کرتے ہیں۔ اس وقت یہ ادارہ تقریبا 40 ریچھوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھ رہا ہے۔
photo
ادارے نے ریچھ بھگانے کے لئے دو کتے پال رکھے ہیں۔ ان کتوں کو مخصوص تربیت دی گئی ہے جس میں وہ بو سونگ کر ریچھ کا کھوج لگا سکتے ہیں اور اُنہیں جنگل کی طرف بھاگنے پر مجبور کر سکتے ہیں۔

پروگرام کا خاکہ