14 منٹ 08 سیکنڈ

بہترین ٹیم بننے کا عزم

ورکپیڈیا جاپان

نشر ہونے کی تاریخ 3 مارچ، 2021 دستیابی کی آخری تاریخ 3 مارچ، 2022

پروگرام ورکپیڈیا جاپان- دنیا بھر کے اُن لوگوں کی زندگی کا احوال پیش کرتا ہے جنہوں نے اپنے روزگار کے لئے جاپان کا انتخاب کیا۔ اس بار ہم نیپال کے بیجئے اچاریہ سے مل رہے ہیں جو جاپانی طرز کے ریستوران، ایزاکایا میں بطور منیجر کام کرتے ہیں۔ (یہ پروگرام پہلی بار 12 اگست 2020 کو نشر کیا گیا تھا۔)

photo
بیجئے اچاریہ ٹوکیو کے معروف تجارتی مرکز، گنزا میں ایک ایزاکایا کے منیجر ہیں۔
photo
بیجئے اچاریہ ایزاکایا کا خاص یاکی توری یا چکن کے ٹکڑے سیخ میں بھون رہے ہیں۔
photo
کاتو کوتا، اپنی کمپنی کے پہلے غیر ملکی مستقل اہلکار بیجئے کی ہمیشہ حمایت کرتے ہیں۔
photo
بیجئے اور اُن کے عملے کو کمپنی نے بہترین ٹیم ورک پر ایوارڈ سے نوازا۔

پروگرام کا خاکہ