
13 منٹ 30 سیکنڈ
کیکڑے کے شکار میں توتتوری پریفیکچر جاپان میں پہلے نمبر پر ہے۔ گرانقدر برفانی کیکڑا، جسے مقامی طور پر ماتسوبا کہتے ہیں، اور قدرے کم مہنگا سرخ برفانی کیکڑا، خاص طور سے مقبول ہیں۔ بہت سے سیاح ان کے بہترین موسم یعنی موسم سرما میں انکا لطف لینے یہاں آتے ہیں۔ اس بار ہمارے نامہ نگار ڈینئل وولپرٹ اس موسم سرما کی سوغات کا کئی طرح سے مزہ لیتے ہیں، مثلاً جی بھر کر کھائیے بوفے سے لیکر اعلیٰ درجے کے کثیر ڈش ڈنر میں۔ وہ ایک ایسی شاپنگ اسٹریٹ میں چہل قدمی بھی کرتے ہیں جہاں مانگا مجسمے گاہکوں کے لیے باعث کشش ہیں۔ (یہ پروگرام پہلی بار 2 دسمبر 2021 کو نشر کیا گیا تھا۔)



