14 منٹ 30 سیکنڈ

اوساکا شہر کا فن تعمیر

جاپان کی سیر

نشر ہونے کی تاریخ 21 اکتوبر، 2021 دستیابی کی آخری تاریخ 4 نومبر، 2022

مغربی جاپان کا سب سے بڑا شہر، اوساکا، مخصوص عمارتوں کا خزانہ ہے جس کا آغاز اوساکا قلعہ سے ہوتا ہے۔ یہ قلعہ 16 ویں صدی کے طاقتور جنرل، تویوتومی ہیدے یوشی نے تعمیر کروایا تھا۔ 20 ویں صدی کے آغاز کا دائی-اوساکا یا عظیم اوساکا، جب اوساکا جاپان کا سب سے زیادہ آبادی والا شہر تھا، اس دور کی بعض منفرد عمارتیں آج بھی محفوظ ہیں۔ پھر، 1970 میں، اس شہر نے ایشیاء کی پہلی بین الاقوامی نمائش کی میزبانی کی۔ اس نمائش کی یادگار، ٹاور آف دی سن کی صورت میں آج بھی موجود ہے۔ امریکی آرکیٹیکٹ، جیمز لیمبیاسی، ان عمارتوں کے ذریعہ اوساکا کی تاریخ اور ثقافت کو کھوج رہے ہیں۔ (یہ پروگرام 14 جنوری 2021 کو پیش کیا گیا تھا۔)

photo
آرکیٹیکٹ، جیمز لیمبیاسی
photo
اصل "اوساکا قلعہ" 16 ویں صدی کے آخر میں تعمیر کیا گیا تھا، لیکن یہ آگ لگنے کی وجہ سے تباہ ہوگیا تھا۔ موجودہ قلعے کا مینار 1930 میں دوبارہ تعمیر کیا گیا۔
photo
"دی ٹاور آف دی سن" پیش رو آرٹسٹ اوکاموتو تارو نے تخلیق کیا تھا۔ یہ ٹاور تھیم پویلین کے حصے کے طور پر، ایکسپو 1970 کے عالمی میلے کے لئے تعمیر کیا گیا تھا۔
photo
"تسوتینکاکو ٹاور" کا 100 میٹر بلند اسٹیل ٹاور شینساکی (نیو ورلڈ) تفریحی علاقے کے مرکز میں واقع ہے اور یہ اوساکا کے اہم مقامات میں سے ایک ہے۔

پروگرام کا خاکہ