
13 منٹ 15 سیکنڈ
نارا پریفیکچر کا شہر آسوکا چھٹی صدی کے اوآخر سے 100 سال سے زائد عرصے تک جاپان کی سیاست اور ثقافت کا مرکز رہا۔ وہاں پنپنے والی ترقی یافتہ تہذیب نے بہت ساری وراثتیں پیچھے چھوڑیں جن میں پراسرار پتھریلے ڈھانچے قابل ذکر ہیں۔ ان جسیم یادگاروں نے ان گنت نظریات کو جنم دیا ہے۔ اداکار لیوک برجفورڈ ان مرعوب کن پتھریلے ڈھانچوں کی چھان بین اور معما سلجھانے کے ساتھ ساتھ دیگر تاریخی مقامات کا دورہ کر رہے ہیں۔
(یہ پروگرام پہلی بار 31 مارچ سنہ 2020 کو نشر کیا گیا تھا۔)



