
14 منٹ 12 سیکنڈ
اس پروگرام میں مشہور جاپانی مصنوعات اور تخلیقات کی پس پردہ داستان بیان کی جاتی ہے۔ آج ایسی ایجاد کے بارے میں جانیے جسکی بدولت صرف ہتھیلی دکھانے سے شناخت ممکن ہے۔ اسے ہتھیلی کی نس سے شناخت کہتے ہیں۔ ایک بڑے جاپانی مصنوعات ساز کی سنہ 2003 میں ایجاد کردہ پہلی بائیومیٹرک ٹیکنالوجی سے ہتھیلی کی نس کے پیٹرن کی جانج کر کے استعمال کنندہ کی شناخت ہو جاتی ہے۔ اب یہ ساٹھ سے زائد ممالک اور علاقہ جات میں مستعمل ہے۔ اس چوٹی کی ایجاد کی پس پردہ داستان جانیے جس سے کم ہی لوگ واقف ہیں۔ (یہ پروگرام پہلی بار 3 نومبر 2021 کو نشر کیا گیا تھا۔)



