13 منٹ 12 سیکنڈ

فلم فارمنگ

معروف جاپانی ایجادات

نشر ہونے کی تاریخ 14 جولائی، 2021 دستیابی کی آخری تاریخ 4 اگست، 2022

جاپان کی مشہور مصنوعات اور تخلیقات کے وجود میں آنے کے پس پردہ عوامل اور انکشافات۔ اس بار فلم فارمنگ کی تفصیل پیش کی جائے گی جس میں شفاف فلم پر کاشتکاری کی جاتی ہے۔ یہ فلم ہائیڈروجل نامی مرکب سے تیار کی جاتی ہے۔ یہ نمی جذب کرنے والا مواد ہے جو ڈسپوزیبل ڈائپرز میں استعمال ہوتا ہے۔ جب اس فلم پر بیج ڈالے جاتے ہیں تو وہ اُگ آتے ہیں اور یوں پنیری تیار ہو جاتی ہے۔ اس طرح بغیر مٹی کے سبزیاں وغیرہ اگا لی جاتی ہیں۔ ہم کاشتکاری کے اس جاپانی طریقے کی تفصیل جانیں گے جس سے بہت کم لوگ واقف ہیں۔ (یہ پروگرام پہلی بار 30 جون، 2021 کو نشر کیا گیا تھا۔)

photo
فلم فارمنگ کے ذریعے اگائی گئی سبزی
photo
فلم فارمنگ کے موجد، موری یوایچی
photo
ہائیڈروجل سے تیار کردہ فارمنگ فلم
photo
پودے کی جڑیں فلم کے اندر تقویت پاتی ہیں اس لیے پودہ گرتا نہیں ہے۔

پروگرام کا خاکہ