12 منٹ 30 سیکنڈ

ہار ماننا، قوت کا سرچشمہ

آبائی شہر کی کہانیاں

نشر ہونے کی تاریخ 14 ستمبر، 2021 دستیابی کی آخری تاریخ 5 اکتوبر، 2022

دیگُوچی ہارُوآکی کا تعارف پیش ہے جو ریتسُومیئکان ایشیا پیسیفک یونیورسٹی کے صدر ہیں۔ یونیورسٹی کے صدر کی حیثیت سے انکا منفرد پس منظر ہے جس میں ساٹھ سال کی عمر میں نئی کمپنی کھولنا شامل ہے۔ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران انہیں دعوت نامے در دعوت نامے مل رہے ہیں، جرائد کے بھی اور لیکچر کے لیے بھی۔ سوشل میڈیا پر انکے ایک لاکھ تیس ہزار سے زیادہ پرستار ہیں۔ اتنے سارے لوگ انہیں سننے کے دیوانے کیوں ہیں؟ ہم انکی پرکشش شخصیت کا جائزہ لے رہے ہیں۔ (پہلی بار یہ پروگرام، 31 اگست 2021 کو پیش کیا گیا تھا)۔

photo
دیگُوچی ہارُوآکی، سنہ 2018 میں اے پی یو کے صدر بنائے گئے
photo
اے پی یو کے صدر، دیگُوچی ہارُوآکی طلبا کے ساتھ۔ یونیورسٹی کے تقریباً نصف طلبا غیر ملکی ہیں۔ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران ان میں سے بہت سے مشکل حالات کا شکار ہیں
photo
مطالعہ، دیگُوچی کے علم کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے چارلس ڈاروِن کی کتاب، On the Origin of Species، کا گہرا اثر قبول کیا۔ یہ کتاب انہوں نے زمانۂ یونیورسٹی میں پڑھی تھی

پروگرام کا خاکہ