13 منٹ 17 سیکنڈ

نارا کی ایک گئیکو کی کہانی

آبائی شہر کی کہانیاں

نشر ہونے کی تاریخ 30 مارچ، 2021 دستیابی کی آخری تاریخ 30 مارچ، 2022

لوگوں کی کہانیاں، زندگی کی کہانیاں۔ پروگرام ’آبائی شہر کی کہانیاں‘ میں جاپان بھر سے ایسے لوگوں کا تفصیلی خاکہ جانیئے جو اپنی متنوع زندگی کے ذریعے دوسروں کی زندگی خوشگوار بنا رہے ہیں۔ اس بار مغربی جاپان میں واقع قدیم جاپانی دارالحکومت نارا کی ایک گئیکو فنکارہ کی کہانی پیش کی جا رہی ہے۔ گئیکو، جنہیں نارا سمیت کنسائی خطے میں گئیشا کہا جاتا ہے، وہ خواتین ہیں جو روایتی گیتوں، رقص اور تین تاروں والے آلہ موسیقی، شامِسین کے ساتھ مداحوں کو تفریح فراہم کرتی ہیں۔ ہم نارا کی ایک گئیکو کیکونا کی زندگی کا احوال بتا رہے ہیں جو اس روایت کو آنے والی نسلوں تک زندہ رکھنا چاہتی ہیں۔ (یہ پروگرام پہلی بار 7 جولائی سنہ 2020 کو نشر کیا گیا تھا۔)

photo
کیکونا نارا میں گئیکو کے طور پر کام کرتی ہیں۔
photo
کیکونا (بائیں) ایک نو عمر شاگرد کو اپنا وہ فن سکھا رہی ہیں جو انہوں نے اپنے اساتذہ سے سیکھا۔
photo
کیکونا (درمیان میں) اپنی شاگردوں کے ہمراہ فن کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔

پروگرام کا خاکہ