14 منٹ 14 سیکنڈ

ٹوکیو میں کرد نوجوانوں کے پانچ سال: ڈائریکٹر ہیوگا فُومیاری کا انٹرویو

ثقافت کے سنگم

نشر ہونے کی تاریخ 27 اکتوبر، 2021 دستیابی کی آخری تاریخ 10 نومبر، 2022

سنہ 2021 میں جاری کی گئی ایک دستاویزی فلم ایسے ترک کرد نوجوان افراد کے پانچ سالہ عرصے میں لیے گئے انٹرویوز پر مشتمل ہے جو جاپان میں پلے بڑھے ہیں۔ پناہ گزینی کے لیے انکی سلسلہ وار درخواستیں ناکامی کا منہ دیکھتی آئی ہیں۔ جس کے نتیجے میں اعلیٰ تعلیم اور ملازمت کی خواہش تشنگی کا شکار ہے۔ ڈائریکٹر ہیوگا فُومیاری، ٹوکیو کردز، کی تخلیق سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بتاتے ہیں کہ اس سے جاپان سے متعلق انکے موجودہ تصور پر کیا اثرات پڑے ہیں۔ (یہ پروگرام پہلی بار 13 اکتوبر 2021 کو نشر کیا گیا تھا۔)

photo
ہیوگا فُومیاری، ڈائریکٹر
photo
رمضان، جنہوں نے مترجم بننے کی تمنا میں تعلیم جاری رکھی
photo
اوزان، جنہوں نے مزاحیہ فنکار بننے کی خواہش میں ایک ٹیلنٹ ایجنسی میں انٹرویو پر طبع آزمائی کی

پروگرام کا خاکہ