12 منٹ 58 سیکنڈ

بیروزگاروں کی اعانت

میرا گھر جاپان

نشر ہونے کی تاریخ 23 نومبر، 2021 دستیابی کی آخری تاریخ 7 دسمبر، 2022

ویتنام کی پیدائش رکھنی والیں، یُن تئی تُوئی یُن، وسطی جاپان کے آئیچی پریفیکچر کے ناگویا شہر میں رہتی ہیں۔ وہ اپنے اُن ہم وطنوں کی اعانت میں مصروف ہیں جو کووڈ 19 کی عالمی وبا کے سبب جاپان میں بیروزگار اور بے گھر ہوئے ہیں۔ یُن انہیں مفت کھانا اور رہنے کی جگہ فراہم کر کے انکی بحفاظت وطن واپسی کا انتظام کرتی ہیں۔ اس پروگرام میں ہم یُن کی جدوجہد کا جائزہ لے رہے ہیں جو وہ مصیبت میں گھرے اپنے ہم وطنوں کے لیے کر رہی ہیں۔ (یہ پروگرام پہلی بار 9 نومبر 2021 کو نشر کیا گیا تھا۔)

photo
یُن تئی تُوئی یُن، روزگار اور گھر بار سے محروم ہو جانے والے ہم وطنوں کی اعانت کر رہی ہیں
photo
یہ مندر ضرورت مند ویتنامیوں کو رہنے کے لیے چھت مہیا کر رہا ہے۔
photo
ایک بھگشو ویتنام واپس جانے والوں کو رخصت کر رہا ہے۔ بدھ مت کے راہبوں نے یُن کے جذبہ ایثار سے متاثر ہو کر اس خدمت خلق میں شمولیت اختیار کی ہے۔

پروگرام کا خاکہ