14 منٹ 57 سیکنڈ

اوکیناوا کا پنیر، دنیا میں بہترین بنانے کا ہدف

میرا گھر جاپان

نشر ہونے کی تاریخ 28 ستمبر، 2021 دستیابی کی آخری تاریخ 28 ستمبر، 2022

جاپان کی مرکزی سرزمین کے مغرب میں سمندر کے دور افتادہ پانیوں میں اوکیناوا کے نیم حاری جزائر واقع ہیں۔ امریکی پیدائش رکھنے والی پامیلا آن ماتسوناگا، اکیلے، اپنے پانچ بچوں کی پرورش کا فریضہ انجام دے رہی ہیں۔۔ اپنے بچوں اور اوکیناوا کے لوگوں کے تعاون سے وہ مقامی بکر ی کے دودھ سے دنیا کا بہترین پنیر تیار کرنا چاہ رہی ہیں۔ (یہ پروگرام پہلی بار 8 جون سنہ 2021 کو نشر کیا گیا تھا)۔

photo
پامیلا 23 سال کی عمر میں بطور انگلش ٹیچر جاپان آئیں۔ جاپانی شوہر سے طلاق لینے کے بعد انہوں نے یونان میں ایک یونیورسٹی سے پنیر سازی کے عمل میں ماسٹرز کیا۔
photo
پامیلا نے دو ہزار بیس کے اواخر میں اوکیناوا میں کادینا فضائی اڈے کے قریب پنیر کی دکان اور فیکٹری کھولی۔ وہ خاص طور سے بکری کے دودھ کے پنیر کو اپنی فخریہ پیشکش محسوس کرتی ہیں۔
photo
بلاشبہ اوکیناوا میں بکرے کا گوشت طویل عرصہ سے غذائی شے ہے تاہم بکری کے دودھ کا پنیر کافی غیر مستعمل رہا ہے۔
photo
پامیلا کے پانچ بچوں میں، امریکہ میں سکونت پذیر سب سے بڑے فرزند کے علاوہ باقی چاروں والدہ کے ساتھ رہتے اور اس کاروبار میں معاونت کرتے ہیں۔ یقیناً وہ بھی اپنی والدہ کی پنیر مصنوعات کے قدر دان ہیں۔

پروگرام کا خاکہ