13 منٹ 48 سیکنڈ

توفو کے رشتے سے منسلک دو ممالک

میرا گھر جاپان

نشر ہونے کی تاریخ 27 جولائی، 2021 دستیابی کی آخری تاریخ 27 جولائی، 2022

جاپان کے جنوب مغربی پریفیکچر اےہیمے میں اُوا چو نامی قصبے میں توفو کی ایک دکان اسکے لذیز توفو کے سبب بہت مشہور ہے۔ یہاں ایک بھوٹانی شہری کاشتکاری اور توفو سازی کی تربیت کے لیے مقیم ہے۔ روبن شرما اس میزبان قصبے اور اپنے وطن سے محبت کے سبب سخت محنت کرتے ہیں تاکہ اپنے وطن کے مستقبل میں کردار ادا کر سکیں۔ اسی لیے وہ سیکھنے پر پوری توجہ دیتے ہیں۔ (یہ پروگرام پہلی بار 11 مئی 2021 کو نشر کیا گیا تھا۔)

photo
روبن اُوا قصبے کی ایک مشہور دکان میں ایک سال سے زائد عرصے سے توفو بنا رہے ہیں۔ وطن کا مستقبل روشن کرنے میں معاونت کے لیے وہ سیکھنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑتے۔
photo
توفو سویابین سے تیار کیا جاتا ہے۔ یہ کمپنی توفو کی کاشت اور کٹائی کے لیے مشینری استعمال کرتی ہے تاکہ سارا کام تیزی اور موثر انداز میں انجام پائے۔ خودکار مشینری فصل کاٹ کر دانے الگ کر دیتی ہے۔
photo
جس کمپنی میں روبن ملازم ہیں اسکے صدر نے انہیں بھی انہی شرائط پر ملازمت دی ہے جو جاپانی عملے کے لیے ہیں۔ اسکے علاوہ روبن کے رہنے کے لیے قابل استطاعت ہوسٹل کا بھی انتظام کیا ہے۔

پروگرام کا خاکہ