14 منٹ 58 سیکنڈ

پُرسکون گھر کا حصول سب کے لئے

میرا گھر جاپان

نشر ہونے کی تاریخ 22 دسمبر، 2020 دستیابی کی آخری تاریخ 6 اپریل، 2022

ہم ٹوکیو کے علاقے شنجوکو کا احوال بتا رہے ہیں جہاں جاپان میں مقیم غیر ملکیوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ چینی نژاد ڈونگ شیاؤ لیانگ جاپانی مکان مالکان اور غیر ملکی کرایہ داروں کے مابین ہم آہنگی کے لئے کوشاں رہتے ہیں۔ غیر ملکیوں کو جاپان میں ایک محفوظ گھر کی فراہمی کے لئے ہم ڈونگ کی کوششوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔
(یہ پروگرام 8 دسمبر کو پہلی بار نشر کیا گیا۔)

photo
تقریبا 20 سال سے جاپان میں مقیم ڈونگ شیاؤ لیانگ ایک ایسی کمپنی کے سربراہ ہیں جو غیر ملکیوں کے لئے پراپرٹی کرایے پر لینے میں مہارت رکھتی ہے۔
photo
"لوِنگ سپورٹ" نامی ادارہ غیر ملکیوں کو اُن کی اپنی زبان میں مشاورت فراہم کرتا ہے۔ کرایے کے 10 سے 20 فیصد کے برابر فیس میں صارفین ضمانتی خدمات کے علاوہ اس سروس سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔
photo
ڈونگ کوریا سے تعلق رکھنے والی اپنی اہلیہ آئی کے ساتھ رہتے ہیں۔ اُن کا گھر ڈونگ کے لئے ایک ایسی اہم جگہ ہے جہاں وہ آرام محسوس کر سکیں۔ گھر روز مرہ کی زندگی کی بنیاد ہے، اس بات پر ڈونگ مضبوط یقین رکھتے ہیں۔

پروگرام کا خاکہ