
14 منٹ 04 سیکنڈ
یہ کیمونو سترہویں صدی کے دوسرے نصف حصے میں تیار کیا گیا تھا۔ یہ امن کا دور تھا جب شہر کے مکین خوشحال ہوئے اور کیمونو کے فیشن میں پختگی آئی۔ فیشن کے متنوع نمونوں کی کئی کتابیں بھی شائع کی گئیں، جنہیں لوگوں نے منفرد کیمونو بنوانے کے لیے استعمال کیا۔ اس کیمونو کے ڈیزائن میں کمان کی شکل میں گہرا تاثر چھوڑنےوالے نقش و نگار ان کتابوں میں دکھائے گئے ڈیزائنوں میں عام نظر آتے ہیں۔
