
13 منٹ 44 سیکنڈ
دھات کا یہ ظرف تیرہوں صدی میں تبرکات کو رکھنے کے لیے بنایا گیا تھا، جو تاریخی بدھا کی ہڈیوں کی باقیات سمجھی جاتی ہیں۔ یہ ظرف پچاس سینٹی میڑ سے زائد بلند ہے، جس کا نچلا حصہ اور گردن کافی پیچیدہ طریقے سے بنائی گئی ہے، اور یہ جلتے ہوئے قیمتی پتھر کو سہارا دئیے ہوئے ہے۔ جاپانیوں کا عقیدہ تھا کہ ان تبرکات میں آفات کو ٹالنے اور خواہشات کو پورا کرنے کی طاقت پائی جاتی تھی۔
