
13 منٹ 37 سیکنڈ
ٹائلوں سے مزیّن چھت اور دائیں بائیں محافظین کی چوکیوں کے ساتھ لکڑی کا یہ شاندار ڈھانچہ ایدو میں جنگجو سرداروں کے قبیلے کی رہائش گاہ کا مرکزی دروازہ تھا، یہی ایدو شہر آج کا ٹوکیو ہے۔ ایسے ڈیزائن اور حجم کی اجازت انتہائی اعلیٰ حیثیت کے حامل سرداروں کو ہی حاصل تھی۔ رہائش گاہ تو کب کی منہدم ہو چکی، بس یہ مرکزی دروازہ ہی اب باقی ہے۔
