
13 منٹ 18 سیکنڈ
سفید کیمونو میں ملبوس ایک خاتون مدھم سی روشنی میں نمودار ہو رہی ہے۔ خاتون خوبصورت ہے، پر اس کی آنکھیں زندگی سے عاری محسوس ہوتی ہیں، جنہیں دیکھتے ہی گویا ریڑھ کی ہڈّی میں ایک سرد سی لہر دوڑ جاتی ہے۔ مصوّرہ اُوئےمُورا شوئن نے اپنی یہ پینٹنگ (Honoo) یعنی ’’شعلہ‘‘ 1918 میں تخلیق کی۔ اُن کی خالصتاً شوخ رنگوں میں بنی خواتین کی پینٹنگز میں یہ غیرمعمولی شہ پارہ ان کے اوج کمال کا عکاس ہے۔
