14 منٹ 36 سیکنڈ

پھولوں اور پرندوں کے ڈیزائن سے سجا بڑا پیالہ (کاکئے مون طرز کے چینی مٹی کے اِیماری ظروف) (Iroe kachoumon o-fukabachi)

جاپانی شہ پاروں کا طلسم

نشر ہونے کی تاریخ 6 فروری، 2018 دستیابی کی آخری تاریخ 31 مارچ، 2029

یہ چینی مٹی سے بنا ایک خوبصورت پیالہ ہے، جس پر سفید روغن کی تہہ کے اوپر شوخ چمکیلے رنگوں سے پرندوں اور پھولوں کی نقاشی کی گئی ہے۔ یہ کاکئے مون طرز کے چینی سے بنے ایماری ظروف کا ایک خوبصورت شاہکار ہے۔ ایماری ظروف کی اصطلاح چینی مٹی کے مختلف اقسام کے ان ظروف کے لیے استعمال کی جاتی ہے، جو 17 ویں اور 18 ویں صدی میں ایماری بندرگاہ سے دنیا بھر کو برآمد کیے گئے۔ جاپان میں چینی مٹی کے ظروف کی تیاری اُس وقت شروع ہوئی، جب جاپانی جنگی سردار تویوتومی ہیدے یوشی نے کوریا پر چڑھائی کی اور واپسی میں ساتھ لائے گئے چینی مٹی کے ظروف سازوں نے جاپان کے کیوشو خطے میں ان کی تیاری کے لیے ضروری معدنی چکنی مٹی دریافت کی۔ چین میں بادشاہتوں کی تبدیلی سے ہونے والی افراتفری نے جاپان میں چینی مٹی کی نوخیز صنعت کو مہمیز کیا۔ جب چین میں افراتفری کے دور کے باعث چینی مٹی کی اشیاء کے کئی کاریگر فرار ہوکر جاپان آ گئے، تو چینی مٹی کے ظروف پر شوخ رنگوں سے نقاشی کی تکنیک بھی جاپان منتقل ہوئی۔ اس کے علاوہ سیاسی ابتری کے اُس دور میں چین سے چینی مٹی کے ظروف کی برآمد رک گئی۔ اُس دور میں ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارت پر ولندیزی جہازرانوں کی اجارہ داری تھی۔ چین سے چینی مٹی سے بنی اشیاء حاصل نہ کر سکنے کے باعث انہوں نے جاپان کا رخ کیا، اور جاپان سے یہ مطلوبہ اشیاء لے کر دنیا بھر کو فراہم کرنے لگے۔ چینی مٹی کا یہ خوبصورت شاہکار پیالہ، دنیا بھر میں تاریخ کے بڑے افراتفری دور میں تخلیق کیا گیا۔

photo

پروگرام کا خاکہ