15 منٹ 30 سیکنڈ

کانو ائیتوکُو کی تخلیق - ’’صنوبر کا درخت‘‘ (Hinokizu byobu)

جاپانی شہ پاروں کا طلسم

نشر ہونے کی تاریخ 9 نومبر، 2017 دستیابی کی آخری تاریخ 31 مارچ، 2029

صنوبر کے درخت کی یہ پینٹنگ اونچائی میں ایک میٹر 70 سینٹی میٹر، جبکہ چوڑائی میں 4 میٹر 60 سینٹی میٹر ہے۔ تقریباً تمام ہی پس منظر سنہرے ورق سے مزیّن ہے، جو اس دیوہیکل درخت کی بل کھاتی ساخت کو اور بھی نمایاں کیے ہوئے ہے۔ یہ پینٹنگ 16 ویں صدی کے اواخر میں، ایک ایسے دَور میں تخلیق پائی کہ جب طویل خانہ جنگی کے بعد، اور جاپان کے بارِ دگر اتحاد کے دوران عظیم جنگجو سردار طاقت پکڑ رہے تھے۔ اس شہ پارے کا خالق کانو ائیتوکُو اسی طاقتور حلقے کا منظورِنظر تھا۔ تصویر کشی کا فن اُسے اپنے دادا سے ورثے میں ملا تھا، اُس کا دادا وہ شخص تھا جس نے چین کی اِنک پینٹنگ کی روایت اور رنگوں کے ساتھ پینٹنگ کی قدیم جاپانی روایت کے امتزاج کو فروغ دیا، اور اُس نے ایسی زبردست اور شاندار تصاویر تخلیق کیں جنہیں اعلیٰ فوجی سالاروں نے بے پناہ سراہا۔ یہ پینٹنگ شاہی خاندان کے کسی رکن کی رہائش گاہ کے کاغذی سلائیڈنگ دروازوں پر بنائی گئی تھی، لیکن بعد ازاں، اسے تہہ دار اسکرین میں تبدیل کر دیا گیا۔ ائیتوکُو کی زیادہ تر تخلیقات جنگ کے شعلوں کی نذر ہو گئیں، لیکن یہ پینٹنگ اُس شاندار جمالیات کی ایک یاد کے طور پر آج بھی محفوظ ہے۔

photo

پروگرام کا خاکہ