14 منٹ 00 سیکنڈ

پونتُون پُل کے ڈیزائن والا لکھائی کا روغنی ڈبّہ (Funabashi Maki-e Suzuribako )

جاپانی شہ پاروں کا طلسم

نشر ہونے کی تاریخ 13 جولائی، 2017 دستیابی کی آخری تاریخ 31 مارچ، 2029

’’سُوزُوری باکو‘‘ ایک ایسا ڈبّہ ہے جو لکھائی سے متعلق اوزار رکھنے کے کام آتا ہے۔ ایسے ڈبے کمروں میں سجاوٹ کے لئے بھی رکھے جاتے تھے اور اس مقصد کے لئے انہیں شاندار فن پاروں کے طور پر تخلیق کیا جاتا تھا۔ 17 ویں صدی کے اوائل سے تعلق رکھتے اس ڈبے کے محراب نما اُونچے ڈھکن پر کشتیوں سے بنے پونتُون پُل کا ڈیزائن ہے۔ اس کے بولڈ ڈیزائن کا تصوّر، پہلے سے ایک طویل عرصے سے مستعمل ماکی۔اے (روغنی اشیاء پر چاندی یا گولڈ ڈسٹ سے نقش کاری) روایت سے انحراف کا نمائندہ بنا۔ اس کے تخلیق کار ہون آمی کوئتسُو نے بہت سے شعبوں کے وسیع اقسام کے ہُنروروں اور فن کاروں کے اشتراک سے بے شمار اشیاء تخلیق کیں۔ شوگن توکُوگاوا اِی اے یاسُو نے اُسے کیوتو کے مضافات میں زمین مرحمت کی، جس پر اُس نے فنکاروں کا ایک گاؤں آباد کیا۔ ایک صدی بعد، اسی خاندان کے ایک فنکار فرد، اوگاتا کورِن نے کوئتسُو کے اسلوب سے بے پناہ اثر لیا اور جاپانی فن کی تاریخ کا انداز بدل دیا۔

photo

پروگرام کا خاکہ