14 منٹ 20 سیکنڈ

آمامی اوشِیما جزیرے کی راہبہ کی زیرِ استعمال جاپانی طرز کا پنکھا (Kamiougi)

جاپانی شہ پاروں کا طلسم

نشر ہونے کی تاریخ 11 مئی، 2017 دستیابی کی آخری تاریخ 31 مارچ، 2029

اس بڑے سے پنکھے کی چوڑائی ایک میٹر سے زیادہ ہے۔ دونوں اطراف بہت اعلیٰ انداز سے مزین ہیں، سیدھی جانب سورج اور دو ققنس پرندوں کی عکاسی کی گئی ہے، جبکہ اُلٹی جانب تتلیوں اور پھولوں کے ساتھ چاند کی شبیہ ہے۔ یہ پنکھا جاپان کے جنوب کی جانب جزیروں کے ایک سلسلے ’’رِیوکِیو سلطنت‘‘ سے تعلق رکھتا ہے۔ (19 ویں صدی میں ان جزیروں کو جاپان میں شامل کر لیا گیا تھا، اور یہ آج کا اوکیناوا ہے)۔ یہ پنکھا شاہی ورکشاپ میں تیار کیا گیا اور یہ اُن تحائف کا حصّہ تھا جو شہنشاہ کی جانب سے مذہبی تقریبات کے لئے راہباؤں کو مرحمت کیے جاتے تھے۔ رِیوکِیو کے لوگوں کا یہ اعتقاد تھا کہ خواتین اپنی رُوحانی طاقتوں کے ذریعے مردوں کا تحفظ کرتی تھیں، اور خود شہنشاہ کو ملکہ کی حمایت حاصل ہوتی تھی۔ وہ مذہبی سرگرمیوں کی صدارت بھی کرتی، اور دیوتاؤں کی خدمت کے لئے ہر جزیرے اور ہر گاؤں کو ایک ایک راہبہ تفویض کی جاتی تھی۔ پنکھا اس اہم کردار کی علامت ہوا کرتا تھا۔ اس پنکھے پر بنا سُورج شہنشاہ، جب چاند ملکہ کی نمائندگی کرتا ہے۔ اور پنکھے کو ایک ایسے اوزار کی حیثیت حاصل تھی جو سماوی طاقتوں کا مظہر ہوتا تھا۔

photo

پروگرام کا خاکہ