13 منٹ 51 سیکنڈ

دومارُو طرز کی کثیر رنگی لیس سے آراستہ زِرہ (کندھوں پر سُرخ ڈوری) (Domaru)

جاپانی شہ پاروں کا طلسم

نشر ہونے کی تاریخ 16 مارچ، 2017 دستیابی کی آخری تاریخ 31 مارچ، 2029

’’دومارُو‘‘ جاپانی زِرہ کے نمائندہ اسالیب میں سے ایک تھا۔ آغاز میں یہ کم درجے کے پیادہ فوجیوں کی زِرہ ہُوا کرتا تھا، لیکن بتدریج اوّل درجے کے سامورائی بھی اسے استعمال کرنے لگے۔ پروگرام میں متعارف کرایا جانے والا رزمیہ پہناوا، خیال کیا جاتا ہے کہ 15 ویں صدی میں شمالی جاپانی حلقۂ اقتدار کے ایک سردار کے لئے بنایا گیا تھا۔ جاپانی زِرہ دھات اور چمڑے کے ٹکڑوں کو ایک ڈوری کی مدد سے جوڑ کر بنائی گئی تھی، اور اس کے مخصوص نمونے زِرہ کی سطح پر نمودار ہونے والی ڈوری سے تخلیق کیے گئے تھے۔ اس دومارُو پہناوے پر زیادہ تر گہری نیلی اور سُرخ ڈوری استعمال کی گئی تھی، لیکن کندھوں، سینے، اور کچھ دوسرے حصّوں پر استعمال کی گئی سُرخ ڈوری بالخصوص ایک شاندار تاثر پیدا کرتی ہے۔ دھات کی سنہری سجاوٹی اشیاء زبردست انداز سے تیّار کی گئی ہیں اور حقیقی معنوں میں شاندار ہیں۔ یہ جاپانی زِرہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھتے ہُنروروں کی کاریگری کا ایک مرقّع ہے۔

photo

پروگرام کا خاکہ