15 منٹ 28 سیکنڈ

آزے کُورا ۔ (بُدھ سُترا کا مخزن) (Azekura)

جاپانی شہ پاروں کا طلسم

نشر ہونے کی تاریخ 9 فروری، 2017 دستیابی کی آخری تاریخ 31 مارچ، 2029

ایک چوکور جھونْپڑی، جس کی اطراف 1.8 میٹر ہیں، قومی عجائب گھر ٹوکیو کے باغیچے میں نمائش کے لئے موجود ہے۔ اسے تکونی لکڑیوں کے استعمال سے ’’آزے کُورا‘‘ انداز سے بنایا گیا ہے، جو کہ 8 ویں صدی سے خزانوں کی ذخیرہ گاہوں کی تعمیر میں اپنایا جاتا تھا۔ قومی عجائب گھر ٹوکیو کے ’’آزے کُورا‘‘ کا تعلق 13 ویں صدی سے ہے اور حقیقت میں یہ نارا کے ایک مندر میں اِستادہ تھا، لیکن 19 ویں صدی کے آخری نصف میں، ٹوکیو میں عجائب گھر کی تعمیر مکمل ہونے کے فوری بعد اس کی از سرِ نو تشکیل کے لئے اسے یہاں منتقل کر دیا گیا۔ یہ وہ دَور تھا کہ جب حکومت کی پالیسی کے تحت شِنتو کو قومی مذہب کا درجہ دیے جانے کی وجہ سے ملک کے بہت سے حصّوں میں بُدھ عمارتیں اور فنون وغیرہ تباہ کیے جا رہے تھے۔ ہِیساری ماچیدا نے، جو کہ بعد ازاں جاپان کے سب سے پہلے میوزیم ڈائریکٹر بنے، قدیم ثقافتی اثاثہ جات کے تحفظ اور ایک عجائب گھر کے قیام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اپنے ردّ عمل کا اظہار کیا۔ اپنے یورپ کے دورے کے دوران اُنہوں نے جدید ملکوں میں عجائب گھروں کے کردار کے بارے میں کافی کچھ جانا تھا، لہٰذا جاپان کے ثقافتی اثاثہ جات کے تحفظ کا کام اُن کی قیادت میں شروع ہوا۔ یہ چھوٹا ’’آزے کُورا‘‘ (azekura) اُن قیمتی اشیاء میں سے ایک ہے، جنہیں اُنہی مشکل وقتوں کے دوران بچایا گیا تھا۔

photo

پروگرام کا خاکہ