15 منٹ 44 سیکنڈ

روشنائی کی شکستگی سے سَیشُّو کا تخلیق کیا ہوا قدرتی منظر (Haboku Sansuizu)

جاپانی شہ پاروں کا طلسم

نشر ہونے کی تاریخ 14 اپریل، 2016 دستیابی کی آخری تاریخ 31 مارچ، 2029

قدرتی منظر کے طور پر جانی جانے والی یہ تصویر، پندرہویں صدی کے ایک نمائندہ جاپانی مصوّر سیشّو کی روشنائی سے تخلیق کردہ ایک پینٹنگ ہے۔ حقیقت میں، یہ تصویر طُومار کے صرف زیریں جانب بنائی گئی ہے۔ طُومار کا بقیّہ دو تہائی حصّہ تحریر سے مزیّن ہے۔ چھ پُجاریوں نے سب سے اُوپر نظمیں تحریر کیں اور خود سیشّو نے اس کے وسط میں اپنے چین کے سفر اور درباری مصوّروں کے زیرِ سایہ تعلیم حاصل کرنے کے تجربے اور پھر اپنے اساتذہ کے بارے میں اپنے تاثرات تحریر کیے ہیں۔ جن قدموں پر چلتے ہوئے، سیشّو اس تخلیق کے قابل ہوا، اُن کے نقوش کھوجیں تو ایک ایسے دور کے دَر ہم پر وا ہوتے ہیں جس میں زَین پُجاریوں نے ایک عظیم ثقافتی کردار ادا کیا۔ اِنک پینٹنگز کا فن زَین مندروں میں پروان چڑھا، جہاں روزمرّہ زندگی کے تمام تر طرزِ عمل مذہب کا حصہ گردانے جاتے تھے۔ سیشّو بھی ایک زَین پُجاری تھا، اور جن لوگوں نے اس تصویری طُومار پر نظمیں تحریر کیں، سب اُس دور میں اعلیٰ درجے کے معروف پُجاری تھے۔ یہ تخلیق اعلیٰ ترین دانشورانہ تبادلوں کی شاہد ہے جو اُس وقت زَین پُجاریوں کے مابین وقوع پذیر ہوئے۔

photo

پروگرام کا خاکہ