16 منٹ 15 سیکنڈ

ہیوکئیکان – جاپان کا قدیم فنِ لطیف (Hyokeikan)

جاپانی شہ پاروں کا طلسم

نشر ہونے کی تاریخ 3 مارچ، 2016 دستیابی کی آخری تاریخ 31 مارچ، 2029

اُونچے گُنبد والی، مغربی طرزِ تعمیر کی حامل ایک عمارت ٹوکیو میں قومی عجائب گھر کے احاطوں میں اِستادہ ہے۔ 1908 میں تکمیل کو پہنچنے والی یہ عمارت ’’ہیوکئیکان‘‘ کہلاتی ہے، یعنی ایک ایسی عمارت جو خوشی اور مسرّت کی مظہر ہو، کیونکہ ولی عہد شہزادے کی شادی کی خوشی، اس عمارت کی تعمیر کا جواز تھی۔ یہ عمارت جاپان کے پہلے وقف شدہ آرٹ میوزیم کے طور پر، جاپان کے اوّلین ماہرینِ تعمیرات میں سے ایک کے ہاتھوں تخلیق ہوئی۔ اُنیسویں صدی کے اواخر میں جاپان جدیدیت کی خاطرمغربی ثقافت اور نظاموں کا لبادہ اوڑھ رہا تھا اور اُس وقت ایسے ماہرین درکار تھے جو مغربی طرز کی عمارات کی تخلیق و تعمیر انجام دے سکیں۔ برطانیہ سے مدعو کیے گئے ایک آرکیٹیکٹ جوسیاہ کونڈر نے جاپانی طلباء کو مغربی فنِ تعمیر کی ساخت اور تاریخ پڑھائی۔ اُن کے سب سے پہلے فارغ التحصیل ہونے والوں طلباء میں توہکُوما کاتایاما بھی شامل تھے جو بطور ماہرِ تعمیر دربار سے وابستہ ہوئے اور ہیوکئیکان تخلیق کی۔ یہ داستان جاپان میں مغربی طرزِ تعمیرکی طلوع ہوتی صبح کے پہل کاروں کی ہے۔

photo

پروگرام کا خاکہ