14 منٹ 00 سیکنڈ

کوٹ (زرہ بکتر پر پہنا جانے والا، جِن باؤری) سرخ اون پر قینچی نما درانتیاںر (Jin-baori Shojo-hi Rashaji Chigai-kamamon)

جاپانی شہ پاروں کا طلسم

نشر ہونے کی تاریخ 3 دسمبر، 2015 دستیابی کی آخری تاریخ 31 مارچ، 2029

پندرھویں صدی کے آخری نصف سے سترہویں صدی کے آغاز تک جاپان بھر میں بہت سی جنگیں لڑی گئیں۔ اُس دور کے جنگجُو ممتاز نوعیت کے ہتھیار و ملبوسات سجانے اور پہننے میں مقابلہ آزما رہے اور اس بات نے انہیں میدانِ جنگ میں نمایاں رکھّا۔ جرنیل یا سپہ سالا خاص طور پر ’’جِن باؤری‘‘ یعنی ’’رزمیہ کوٹ‘‘ پہنا کرتے تھے تاکہ دوسروں سے ممتاز رہیں۔ اس پروگرام میں متعارف کرائے جانے والے سُرخ رزمیہ کوٹ کی پُشت پر بیباکانہ انداز سے کراس کے انداز میں دو درانتیاں بنی ہوئی ہیں۔ اور سامنے کی جانب شرائن کے گیٹ کا سا ڈیزائن خدا کی جانب سے تحفظ کے لئے جنگجو کی خواہش کا ابلاغ کرتا ہے۔ یہ یورپی اُونی کپڑا ایک بیش قیمت رنگ سے رنگا گیا تھا اور غالباً پُرتگالیوں کے ذریعے دورانِ تجارت جاپان پہنچا تھا۔ ایسے قیمتی کپڑے کا استعمال بذاتِ خود حیثیت و طاقت کی علامت تھا۔ جنگوں کے اُس سفّاک عہد میں ہم اِس کوٹ کے ذریعے جنگجوؤں کی حسِّ جمالیات کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔

photo

پروگرام کا خاکہ