16 منٹ 32 سیکنڈ

اِینو تاداتاکا کی تخلیق – جاپان کا نقشہ (Nihon enkai yochizu)

جاپانی شہ پاروں کا طلسم

نشر ہونے کی تاریخ 15 اکتوبر، 2015 دستیابی کی آخری تاریخ 31 مارچ، 2029

’’نی ہون – این کائی یوْ چِیز ُو‘‘ (Nihon Enkaiyochizu)، یعنی جاپان کے نقشے، اُنیسویں صدی کے اوائل میں کیے جانے والے سروے پر مبنی تھے اور اِن کے تخلیق کار تھے ’’اِینو تاداتاکا‘‘۔ عین درست اور خوبصورت تصویری انداز سے تیار کیے جانے والے یہ نقشے ہلکے سبز، نیلے اور دوسرے رنگوں میں تخلیق کیے گئے تھے جو کہ ایک خاص اسلوب کے آئینہ دار تھے اور سروے کا مظہر اِن پر کشیدہ سُرخ لکیریں انہیں بھرپُور ہم آہنگی فراہم کرتی محسوس ہوتی تھیں۔ اِینو تاداتاکا نے پچپن سال کی عمر سے اپنے سروے کی خاطر، سترہ سال تک جاپان کے طول و عرض کا سفر اپنے پیروں پر کیا۔ اُن کے نقشوں کی درستی اس حقیقت کی رہینِ منّت ہے کہ وہ اجرامِ فلکی کےذریعے زمین پر پیمائشیں کرنے والے جاپان کے پہلے مساحت کار یا سروئیر تھے۔ اِینو نے ایک عام شہری کی حیثیت سے اس کام کا آغاز کیا تھا لیکن اُنہوں نے شوگنیٹ کا اعتماد حاصل کیا اور اس کام کو بالآخر سرکاری حیثیت حاصل ہو گئی۔ اُن کے تخلیق کیے گئے یہ نقشے بعد ازاں مغربی سروے تکنیکوں سے بنائے جانے والے نقشوں کے لئے ایک اساس کے طور پر استعمال کیے جاتے رہے۔

photo

پروگرام کا خاکہ