12 منٹ 30 سیکنڈ

فنی مہارت کی تخلیق - لوبسٹر (Jizai Ise-ebi okimono)

جاپانی شہ پاروں کا طلسم

نشر ہونے کی تاریخ 17 ستمبر، 2015 دستیابی کی آخری تاریخ 31 مارچ، 2029

یہ جوڑ دار فن پارہ، سمندری لوبسٹر، متحیر کر دینے والا ایک آہنی آرائشی شہ پارہ ہے جو عین ایک اصل لوبسٹر کی مانند دکھائی دیتا ہے۔ جسامت میں یہ اصل سے قدرے چھوٹا ہے، اپنے سر کے حاشوں سمیت محض اٹھائیس سینٹی میٹر لمبا۔ جسم، ٹانگیں، حاشے اور دُم، سب نہائت سہل انداز سے حرکت کرتے ہیں۔ لوہے اور دیگر دھاتوں سے بنائے گئے اس جیسے فن پارے، مجموعی طور پر جوڑ دار فن پارے کہلاتے ہیں اور یہ جاپان میں اٹھائیسویں صدی کے اوائل سے آج دن تک تجسیم کیے جا رہے ہیں۔ ان کے اجسام اور جوڑ، بِلا رکاوٹ حرکت کر سکتے ہیں، اور ان میں سانپوں، عقابوں اور حشرات جیسی مخلوقاتِ ارضی کے ماڈل ملتے ہیں۔ ایسے فن پاروں جیسی کئی مثالیں دُنیا بھر کے ممتاز عجائب گھروں میں آج بھی موجود ہیں۔ ان کا انوکھا پن، مماثلت اور ان کی سراپا دلکشی، بِلا تفریقِ ثقافت و عہد، ہر جگہ لوگوں کی توجہ اپنی جانب کھینچ لاتی ہے۔

photo

پروگرام کا خاکہ