14 منٹ 55 سیکنڈ

کوسودے (تنگ آستینوں والا کیمونو) (Kosode shiroayaji akikusamoyou)

جاپانی شہ پاروں کا طلسم

نشر ہونے کی تاریخ 3 ستمبر، 2015 دستیابی کی آخری تاریخ 31 مارچ، 2029

’’جاپانی خواتین کے روائتی لباس ’’کیمونو‘‘ کی خوبصورتی، اس کے کپڑے پر بنے نقش و نگار پر پنہاں ہوتی ہے۔ کچھ کیمونو کینوس کی مانند تصور کرتے ہوئے، آرٹسٹوں نے براہِ راست ان پر تصویر کشی کی۔ پروگرام میں متعارف کرایا جانے والا یہ انمول کیمونو اسی طریقۂ کار کی ایک مثال ہے۔ اٹھارھویں صدی کے ایک عظیم فنکار اوگاتا کورِن نے اس کیمونو پر مصوّری کی تھی۔ ٹھہرے ہوئے رنگوں اور سادہ سی اشکال میں تخلیق کیے گئے خزاں کے جنگلی پھُول، کورِن کی حسِ جمال کا کامل ابلاغ کرتے محسوس ہوتے ہیں۔ کورِن نے کیوتو میں کیمونو بنانے والے ایک معروف گھرانے میں جنم لیا، لیکن کسی وجہ سے بمشکل ہی اُس نے کوئی کیمونو ڈیزائن کیا۔ یہ کیمونو بھی اُس نے اپنی عمر کی چوتھی دہائی میں، اپنی نئی منزلِ مقصود ایدو منتقل ہونے کے بعد تخلیق کیا۔ اور اس شہ پارے کی تخلیق کے پس منظر میں پوشیدہ حقائق اُس دور کے فیشن سے لیکر ایک نئے شہر کی تعمیر تک محیط ہیں۔

photo

پروگرام کا خاکہ