14 منٹ 27 سیکنڈ

روکُوسوآن ٹی ہاؤس (Rokusoan)

جاپانی شہ پاروں کا طلسم

نشر ہونے کی تاریخ 18 جون، 2015 دستیابی کی آخری تاریخ 31 مارچ، 2029

’’ٹوکیو میں قومی عجائب گھر کے سبزہ زار میں موجود روکُوسآن ٹی ہاؤس ، سترھویں صدی میں نارا میں تعمیر کیا گیا تھا اور اپنے جمالیاتی معیار کی بدولت، یہ ٹی ہاؤس نارا شہر کے شاندار چائے خانوں میں سے ایک کے طور پر گردانا گیا۔ اُنیسویں صدی کے آخری نصف میں، اسکی بوسیدہ حالت کی وجہ سے، اسے ٹوکیو نیشنل میوزیم میں منتقل کیے جانے کی خاطر بچالیا گیا۔ ٹی ہاؤس کو حصوّں بخروں میں منقسم کرکےسمندری راستے سے بھیجا گیا۔ راستے میں طوفان کا شکار ہو کر بحری جہاز تباہ ہو گیا، لیکن ٹی ہاؤس کے حصے کسی حد تک بچا لیے گئے اور اسے دوبارہ جوڑ دیا گیا۔ دوسری جنگِ عظیم کے دوران فضائی حملوں سے ممکنہ طور پر لگنے والی آگ سے بچانے کے لئے، اسے ایک بار پھر حصوں میں تقسیم کر دیا گیا، اور جنگ کے خاتمے کے بعد پھر سے جوڑ دیا گیا۔ یہ چائے خانہ چھوٹا سا ہے اور اس کے ساخت انتہائی سادہ ہے، لیکن چائے کی خاص جاپانی روائت ’’سادو‘‘ میں ، ٹی ہاؤس کو ایک ایسی خاص جگہ کی حیثیت حاصل ہے، جہاں میزبان اور مہمان دلی طور پر ایک ساتھ سکون کے لمحات گزارتے ہیں۔ اسے تعمیر کرنے والے شخص کے احساسات بھی اسکی تعمیر کی باریکیوں میں محسوس کیے جا سکتے ہیں، اور ایسے بہت سے چائے خانے کئی نسلوں سے منتقل ہوتے ہوئے اب محفوظ کیے جا چُکے ہیں۔

photo

پروگرام کا خاکہ