15 منٹ 59 سیکنڈ

سابق ایدو قلعے کا تصویری البم (Kyu Edojo Shashinjo)

جاپانی شہ پاروں کا طلسم

نشر ہونے کی تاریخ 4 جون، 2015 دستیابی کی آخری تاریخ 31 مارچ، 2029

’’سابق ایدو قلعے کا تصویری البم‘‘جدیدیت کے راستے پر جاپان کے گامزن ہونے کے فوری بعد، 1871 میں کھینچی گئی تصاویر پر مبنی ہے۔ اس البم میں ایدو قلعے کی چونسٹھ تصاویر شامل ہیں۔ یہ وسیع و عریض قلعہ، توکُوگاوا کا تخت تھا، اور اُس کی طاقت کی علامت تھا۔ بدلے ہوئے مناظر کی حامل اِن تصاویر میں شاندار سامورائے کے دَور کے ساتھ ساتھ، باقی رہ جانے والی عمارتوں کی خستہ حالی بھی نمایاں ہے۔ جاپان ایک نئے عہد میں داخل ہو رہا تھا اور تصاویر کے اس البم نے اُس دَور کے اِس جدید ترین ذریعے یعنی فوٹوگرافی کے ذریعے، ثقافتی خزانوں کو منضبط کرنے کے حوالے سےچند ابتدائی مثالیں فراہم کیں۔ اس البم کو بنانے والا نِینا گاوا نوری تانے، آئندہ پر نظر رکھنے والا ایک شخص تھا، جس نے یہ خزانے مستقبل کے لئے محفوظ کیے۔ وہ تصاویر جو نِیناگاوا نوری تانے نے اپنے وقت میں بنائیں کہ ایدو قلعہ تب کیسا دکھائی دیتا تھا، اب اِن سے تاریخ دان اور ماہرِ تعمیرات، دونوں ہی مستفید ہو رہے ہیں۔

photo

پروگرام کا خاکہ