14 منٹ 39 سیکنڈ

صلیبی پٹّیوں کے ڈیزائن والی رسمی گھنٹی (Dotaku)

جاپانی شہ پاروں کا طلسم

نشر ہونے کی تاریخ 16 اپریل، 2015 دستیابی کی آخری تاریخ 31 مارچ، 2029

کانسی کی دوتاکُو گھنٹیاں جاپان میں دوسری صدی قبل مسیح سے تیسری صدی عیسوی تک بنائی گئیں اور خیال کیا جاتا ہے کہ ان کا استعمال رسومات وغیرہ کے لئے تھا۔ صلیبی پٹّیوں کے ڈیزائن سے مزّین یہ رسوماتی گھنٹی غالباً دوسری اور پہلی صدی قبل از مسیح میں بنائی گئی۔ اِس کی سطح پر ڈریگن فلائی، نرم خول والے کچھوے اور کتّوں کے ساتھ جنگلی سؤر کے شکار والی لائن ڈرائینگز ہیں۔ ہاون دستہ استعمال کرتے دو لوگ، اور اُونچے فرش والی ایک عمارت خاص اہمیت کے حامل ہیں جو اُس دور میں، کہ جب قدیم جاپان میں دھان کی کاشت پہنچی ، نشاندہی کرتے ہیں کہ تب لوگوں کا طرزِ حیات کیا تھا۔ کانسی کی دھات ، جس سے یہ گھنٹی بنائی گئی اور اس کو بنانے کی تکنیک دونو، چین یا جزیرہ نما کوریا سے جاپانی جزیروں پر آئے۔ دوتاکُو گھنٹیاں ہمیں یہ بتاتی ہیں کہ کیسے اُس عہد کے قدیم جاپان کے باشندوں نے غیر ملکی مہارتیں حاصل کیں اور اُنہیں خود اپنے نمایاں طور طریقوں میں اپنایا۔

photo

پروگرام کا خاکہ