
13 منٹ 36 سیکنڈ
یہ شاہکار جاپانی اِنک پینٹنگ یعنی سیاہی سے کی گئی مصوری کے اوج کا مظہر ہے۔اس پینٹنگ کے پیش منظر میں یک رنگ صنوبر کے درخت ہیں، جبکہ درختوں کے پیچھے برف پوش پہاڑ دکھائی دے رہا ہے۔پہلی نظر میں یہ کثیر تعداد میں سیاہ لائنوں کا ایک ہیولیٰ سا محسوس ہوتا ہے، جبکہ ایک فاصلے سے دیکھنے پر یہ صنوبر کی سُوئیوں کی طرح نظر آئے گا۔ اور پھر مزید فاصلے سے یہ صنوبر کے درختوں کے جھنڈ کی طرح ظاہر ہوتا ہے۔ ایک مختصر سی کارگزاری سے، مصور نےکامیابی کے ساتھ ایک عظیم ممکن تاثر اور ایک کُہر آلود ماحول تخلیق کیا ہے۔
