
15 منٹ 12 سیکنڈ
دو گو ، یا مٹّی کا مجسمہ، یہ ایک روغن و چکناہٹ سے مبّرا برتن کی مانند ہے، ایک تصوّر کے مطابق اسے 2500 سے 3000 سال قبل تخلیق کیا گیا۔ بے ڈھنگا جسم، بڑی بڑی آنکھیں، تمام جسم پر واضح نقش و نگار اس کے خصوصی خد و خال ہیں۔ اسے ’’چشمے کے ساتھ دوگُو‘‘ کا نام اس لئے دیا گیا تھا کہ اس نے ایسے ہی چشمے پہن رکھّے ہیں جیسا کہ کینیڈا کے شمالی ساحل پر رہنے والےقدیم آبائی لوگ برف میں دھوپ سے بچنے کے لئے پہنا کرتے تھے۔ معلوم نہیں کہ اس طرز کا برتن کیوں تخلیق کیا گیا، لیکن اس کی ٹانگوں میں سے ٹوٹا ہوا ایک ٹکڑا، ہو سکتا ہے کہ کوئی اشارہ فراہم کردے۔ کچھ ماہرین کا خیال ہے کہ اسے جان بوجھ کر خراب کیا گیا تھا تاکہ اس کی قربانی سے لوگ آفات سے اور زخمی ہونے سے محفوظ رہیں۔ اس پروگرام میں ہم قدیم لوگوں کی عبادات سے مرقّع اس ایسی کوزہ گری کا ایک قریبی جائزہ لیں گے۔
