
14 منٹ 25 سیکنڈ
عالمی شہرت کے حامل جاپان کے فن مصوری نےاُنیسویں صدی کے اواخر میں مغرب کے جدید آرٹ پر اثرات مرتّب کیے۔ اور ایسا تب ہوا جب جاپان نے اپنے دروازے دنیا کے لئے کھولے اورجاپانی مصوری کے بہت سے شاہکار مرکزِ نگاہ بنے۔اور جاپان جب دنیا کے لئے ایک بند ملک تھا ، اُس وقت بھی اس کے مصوّروں نےمحدود دستیاب مواد کے ذریعےمغربی آرٹ کا مطالعہ کیا ۔ ہوکوسائی کا لکڑی کے بلاکس کے ذریعےتیار کیا گیا پرنٹ ان کے مغربی فن کے مطالعے کا بھرپور عکاس ہے۔ لہروں اور ماؤنٹ فُوجی سے مزیّن اس فن پارے سے ، ہمارا پروگرام خوبصورتی کی نئی جہتوں کے تعاقب میں مشرقی اور مغربی مصوّروں کی مسلسل جستجو پر روشنی ڈالے گا۔
