13 منٹ 36 سیکنڈ

انخلائی مراکز

بوسائی (تحفظ آپ کی زندگی کا)

نشر ہونے کی تاریخ 15 دسمبر، 2021 دستیابی کی آخری تاریخ 15 دسمبر، 2022

جاپان میں کوئی بڑا سانحہ آنے پر مقامی انخلائی مراکز، شہریت وغیرہ سے قطع نظر، ہر قسم کے متاثرین کو بلا معاوضہ قبول کرتے ہیں۔ یہ سہولیات کس طرح کی ہوتی ہیں؟ یہاں کس قسم کی امدادی اشیا کا ذخیرہ ہوتا ہے؟ امریکہ سے تعلق رکھنے والے بوبی جوڈو کھوج لگاتے ہیں۔ (یہ پروگرام پہلی بار 1 دسمبر 2021 کو نشر کیا گیا تھا۔)

photo
بوبی گتے سے جوڑ کر بنائے گئے ہنگامی بستر پر لیٹ کر دیکھتے ہیں۔ انہیں یہ بستر کافی مضبوط محسوس ہوتا ہے۔
photo
سونا ایریا ٹوکیو کے نائب ڈائریکٹر ساوا یوشی ہیرو بوبی کو انخلائی مرکز کی تفریحی سہولیات کی سیر کراتے ہیں۔ یہاں تین کے خاندان کے استعمال کردہ سامان کی نمائش کی گئی ہے۔ والدین اور انکے بیٹے پر مشتمل اس خاندان نے 2011 کے شدید مشرقی جاپان زلزلے سے متاثر ہو کر یہاں پناہ حاصل کی تھی۔
photo
ٹوکیو کے ناکانو وارڈ میں ایک پناہ گاہ سے منسلک گودام میں مصدقہ حلال خوراک اور شیرخوار بچوں کے لیے حفظان صحت اشیا سمیت مختلف ثقافتوں اور طرز زندگی سے تعلق رکھنے والوں کی ضرورت کی اشیا کا ذخیرہ ہے۔
photo
ناکانو ڈیزاسٹر منیجمنٹ ڈپارٹمنٹ کے ساکائی اتسوشی کہتے ہیں کہ انکی خواش ہے جاپان میں غیر ملکی رہائشی بھی مقامی سانحہ مشق میں حصہ لیا کریں۔

پروگرام کا خاکہ