14 منٹ 00 سیکنڈ

شہری علاقوں میں زلزلے کے وقت کیا کرنا چاہیے

بوسائی (تحفظ آپ کی زندگی کا)

نشر ہونے کی تاریخ 20 اکتوبر، 2021 دستیابی کی آخری تاریخ 3 نومبر، 2022

کبھی آپ نے سوچا کہ آپ گھر سے دور ہوں اور اچانک کوئی بڑا زلزلہ آ جائے تو اپنی حفاظت کیسے کرنی چاہیے؟ امریکی پیدائش رکھنے والے بوبی، سانحہ روکتھام تجربہ مشاہدہ مرکز، سونا ایریا ٹوکیو کا دورہ کرتے ہیں۔ وہ 7.3 میگنی چیوڈ کے زلزلے سے براہ راست متاثر ہونے والے بڑے شہر میں انخلا کا ذاتی مشاہدہ کرتے ہیں اور ابتدائی 72 گھنٹوں میں خود کو محفوظ رکھنے کے بارے میں پتے کی باتیں جانتے ہیں۔ (یہ پروگرام پہلی بار 6 اکتوبر، 2021 کو پیش کیا گیا تھا۔)

photo
اس مرکز میں زلزلے کی صورت میں اصل سائز کی عمارات کے گرنے کے مناظر کی بشمول صوتی اور بصری اثرات منظر کشی کی جاتی ہے اور ساتھ ہی آگ اور بعد کے جھٹکے بھی پیدا کیے جاتے ہیں۔ مشاہدہ کرنے والوں کو سانحہ زدہ علاقے سے انخلا کا حقیقی تجربہ حاصل ہوتا ہے۔
photo
ٹوکیو زلزلہ 72 گھنٹہ مشاہداتی دورے میں شرکا انخلائی مقام کی سمت رواں ہوتے ہیں اور اس دوران ایک ٹیبلٹ پر متعلقہ خطرات اور احتیاط سے متعلق سوالات کا جواب بھی دیتے چلے جاتے ہیں۔
photo
سونا ایریا ٹوکیو ڈپٹی ڈائریکٹر ساوا یوشی ہیرو (دائیں) کا کہنا ہے کہ جاپان کے بڑے شہروں میں کام کرنے والوں کے لیے حکام کی تلقین ہوتی ہے کہ بڑے زلزلے کی صورت میں وہ تین دنوں تک اپنی جائے ملازمت پر ہی رہیں۔

پروگرام کا خاکہ