13 منٹ 27 سیکنڈ

خطرات کی نشاندہی کرنے والا نقشہ

بوسائی (تحفظ آپ کی زندگی کا)

نشر ہونے کی تاریخ 16 جون، 2021 دستیابی کی آخری تاریخ 30 جون، 2022

جاپان میں قدرتی سانحات کثرت سے رونما ہوتے ہیں۔ تاہم جاپان آنے والے کئی غیر ملکی اس سلسلے میں کوئی تجربہ نہیں رکھتے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ جہاں آپ رہتے ہیں یا جس علاقے کا آپ سفر کر رہے ہیں وہاں کس طرح کے قدرتی سانحات پیش آ سکتے ہیں؟ ہنگامی حالت میں آپ کیسے انخلا کریں گے اور کہاں جائیں گے؟ اس بار ہم خطرات کی نشاندہی کرنے والے نقشے کا جائزہ لیں گے جس میں اس چیز کی نشاندہی کی جاتی ہے کہ کون سے علاقے قدرتی سانحات سے متاثر ہو سکتے ہیں۔ (یہ پروگرام پہلی بار، 2 جون 2021 کو نشر کیا گیا تھا۔)

photo
جاپانی میں کئی بلدیات، انگریزی، چینی اور دیگر زبانوں میں خطرات کی نشاندہی کرنے والے نقشے مہیا کرتی ہیں۔
photo
سانحہ سے متعلق تیاری کے ماہر ہوری ایتارو (بائیں)، اور تین سال قبل اسپین سے جاپان آنے والیں مانڈی (دائیں)۔
photo
تقریباً تین سو سال قبل پھٹے کوہ فوجی سے گرنے والی راکھ کے اثرات دکھانے والا، خطرات کی نشاندہی کا نقشہ، آج کے سانحہ تیاری اقدامات سے متعلق مفید معلومات فراہم کرتا ہے
photo
ہوری اور مانڈی نے ٹوکیو کے ایدوگاوا وارڈ میں گھوم پھر کر اس بلدیاتی حکومت کے جاری کردہ، سیلابی خطرات کی نشاندہی کرنے والے نقشے کا جائزہ لیا۔ تاریخی اعتبار سے اس علاقے میں سیلابوں سے بار بار نقصان ہوتا رہا ہے۔

پروگرام کا خاکہ