میگزین مانگا سیریز ’کیپٹن تسُوباسا‘ کا 40 سال بعد اختتام

فٹبال تھیم پر مبنی شہرہ آفاق مانگا سیریز کیپٹن تسُوباسا ختم ہو گئی۔ اس کی آخری قسط 4 اپریل کو فروخت کے لیے پیش کیے جانے والے میگزین میں شائع ہوئی۔

تاکاہاشی یو اِچی کی تحریر کردہ اس سیریز کا آغاز 1981 میں ہوا جو ہفتہ وار میگزین شونان جمپ میں شائع ہوتی تھی۔

یہ سیریز دنیا بھر کے کئی ٖفٹبال کھلاڑیوں میں بے حد مقبول ہے۔ ان میں ایسے کھلاڑی بھی شامل ہیں جو ورلڈ کپ کھیل چکے ہیں۔ اس نے فٹبال میں بہت سوں کو ولولہ دیا ہے۔