کورونا وائرس مالیاتی امداد پروگرام برائے 2022
Backstories

کورونا وائرس مالیاتی امداد پروگرام برائے 2022

    NHK World
    Producer
    حکومت جاپان، کورونا وائرس کی عالمی وبا سے معاشی طور پر متاثر ہونے والے افراد کو مالی امداد دیتی آئی ہے۔ اس سلسلے میں درخواست دینے کی بعض حتمی تاریخوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

    امدادی اقدامات سے متعلق کئی زبانوں میں فہرستوں کے لِنکس اس مضمون کے آخر میں دیے گئے ہیں۔ نیچے چیدہ چیدہ نکات بیان کیے گئے ہیں۔

    روز مرہ اخراجات کے لیے قرضہ جات

    مقامی سماجی بہبودی کونسلیں اُن لوگوں کو قرضے جاری کرتی ہیں جنہیں کووڈ 19 کے سبب ذریعہ معاش میں کمی آنے سے روز مرہ اخراجات پورا کرنے میں مشکلات ہیں۔ یہ قرضے واپس کرنا ضروری ہیں۔

    ہنگامی قلیل فنڈ

    (درخواست دینے کی حتمی تاریخ اختتامِ اگست 2022 تک بڑھا دی گئی ہے)

    یہ بنیادی طور پر اُن لوگوں کے روز مرہ اخراجات پورے کرنے کے لیے مختصر مدت کے ہنگامی قرضے ہیں جنکا کام معطل کر دیا گیا ہے۔ اگر کسی کی آمدنی میں کووڈ 19 کے سبب کمی آئی ہے تو وہ، باضابطہ طور پر ’’کام کی معطلی‘‘ کی حیثیت کا حامل نہ ہونے کی صورت میں بھی اس قرضے کا حقدار ہو سکتا ہے۔ یہ قرضے زیادہ سے زیادہ دو لاکھ ین مالیت کے ہو سکتے ہیں۔ یہ بلا سود ہیں اور دو سال کے اندر انکی واپسی لازمی ہے۔

    معلومات کے لیے ہفتے کے عام دنوں میں صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک فون نمبر1999 -46-0120 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے (صرف جاپانی زبان میں)۔ یا پھر اپنی بلدیہ میں سماجی بہبودی کونسل سے فون پر رجوع کیا جا سکتا ہے۔

    عمومی مالی اعانت

    (درخواست دینے کی حتمی تاریخ اختتامِ اگست 2022 تک بڑھا دی گئی ہے)

    یہ طویل مدتی قرضہ جات اُن گھرانوں کے لیے دستیاب ہیں جنکا ذریعہ معاش جاتا رہا ہے یا آمدنی میں سنگین کمی آئی ہے۔ یہ سود سے پاک قرضے ہیں اور انکی زیادہ سے زیادہ مالیت، تنہا رہنے والوں کے لیے ایک لاکھ پچاس ہزار ماہانہ اور دو یا دو سے زیادہ نفوس پر مشتمل گھرانوں کے لیے دو لاکھ ماہانہ ہے۔ عمومی اصول کے تحت یہ تین ماہ کے لیے ہیں اور انکی واپسی دس سال کے اندر لازمی ہے۔

    معلومات کے لیے ہفتے کے عام دنوں میں صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک فون نمبر1999 -46-0120 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے (صرف جاپانی زبان میں)۔ یا پھر اپنی بلدیہ میں سماجی بہبودی کونسل سے فون پر رجوع کیا جا سکتا ہے۔

    کووڈ 19 کے سبب ضرورت مندوں کے لیے خود کفالت اعانتی پروگرام

    (درخواست دینے کی حتمی تاریخ اختتامِ اگست 2022 تک بڑھا دی گئی ہے)

    مندرجہ بالا دو امدادی پروگراموں کے زمرے میں نہ آنے والے افراد، خود کفالت اعانتی پروگرام سے استفادے کے اہل ہو سکتے ہیں۔ یہ پیکیج عمومی اصول کے تحت زیادہ سے زیادہ تین ماہ کے لیے اُن درخواست گزاروں کو دستیاب ہو سکتا ہے جو اپنی آمدنی، مالیاتی اثاثوں اور تلاش روزگار کی حیثیت سے متعلق مخصوص شرائط پوری کرتے ہوں۔ اہلیت سے متعلق مکمل تفصیل جاننے کے لیے، نیچے فہرستوں میں دیے گئے رابطوں سے رجوع کریں۔

    اس اسکیم کے تحت، تنہا رہنے والوں کو ساٹھ ہزار ین ماہانہ تک، دو نفوس کے گھرانوں کو اسی ہزار ین تک ماہانہ اور، اس سے زیادہ بڑے گھرانوں کو ایک لاکھ ین تک ماہانہ اعانت مل سکتی ہے۔

    معلومات کے لیے ہفتے کے عام دنوں میں صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک فون نمبر1999 -46-0120 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے (صرف جاپانی زبان میں)۔ یا پھر اپنی بلدیہ کے دفتر سے فون پر رجوع کیا جا سکتا ہے۔

    کرائے میں اعانت

    (درخواست دینے کی حتمی تاریخ اختتامِ اگست 2022 تک بڑھا دی گئی ہے)

    کووڈ 19 کے سبب جنکا روزگار چلا گیا ہے یا آمدنی میں کمی آئی ہے وہ کرائے کی ادائیگی میں اعانت کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ یہ رقم واپس کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ عمومی طور پر یہ اعانت تین ماہ تک محدود ہے لیکن اگر اس بات کے شواہد ہوں کہ درخواست گزار نے نئے روزگار کی تلاش کی سنجیدہ کوشش کی ہے تو مدت بڑھا کر نو ماہ تک کی جا سکتی ہے۔ جو ماضی میں یہ اعانت حاصل کر چکے ہیں اب وہ مزید تین ماہ کے لیے اسکے اہل ہو سکتے ہیں۔

    بلدیاتی حکومت کرایہ، براہ راست مالکان کو ادا کرتی ہے۔ اہلیت کی جانچ گھرانے کی آمدنی اور بچت کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔ یہ اسکیم ہاؤسنگ قرضہ جات قسطوں کا احاطہ نہیں کرتی۔

    مشاورت کے لیے ہفتے کے عام دنوں میں صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک فون نمبر5572 -23-0120 پر رابطہ کیجیے (صرف جاپانی زبان میں)۔ یا پھر ان میں سے کسی جگہ پر کال کیجیے۔ : https://www.mhlw.go.jp/content/000614516.pdf

    والدین یا سرپرستوں کے لیے مراعات

    (درخواست دینے کی حتمی تاریخ اختتامِ جون 2022 تک بڑھا دی گئی ہے)

    اس پروگرام سے وہ والدین یا سرپرست استفادہ کر سکتے ہیں جنہیں پرائمری اسکولوں کی بندش کے سبب بچوں کی دیکھ بھال کے لیے کام چھوڑنا پڑا۔ ایسے آجران کو بھی اعانت فراہم کی جاتی ہے جنہوں نے اپنے کل وقتی یا جز وقتی ملازمین کو بمعہ تنخواہ سالانہ چھٹیوں کے علاوہ بمعہ تنخواہ خصوصی چھٹیوں پر بھیجا۔

    انفرادی کانٹریکٹ ورکرز یا فری لانسرز کو بھی اعانت فراہم کی جاتی ہے۔

    مشاورت کے لیے ہفتے کے کسی بھی دن صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک فون نمبر3999 -60-0120 پر رابطہ کیجیے (صرف جاپانی زبان میں)۔

    امدادی اقدامات کی کثیر زبانی فہرستیں

    ضروری نہیں کہ مندرجہ ذیل تمام کے تمام لِنکس پر تازہ ترین معلومات فراہم کی گئی ہوں۔ تازہ ترین تفصیلات کے لیے اپنی بلدیہ کے متعلقہ دفاتر سے رجوع کریں۔

    جاپانی میں
    https://www.mhlw.go.jp/content/10900000/000622924.pdf
    انگریزی میں
    https://www.mhlw.go.jp/content/000743778.pdf
    آسان جاپانی میں
    https://www.mhlw.go.jp/content/000682444.pdf
    سادہ چینی میں
    https://www.mhlw.go.jp/content/000743779.pdf
    روایتی چینی میں
    https://www.mhlw.go.jp/content/000743780.pdf
    کوریائی زبان میں
    https://www.mhlw.go.jp/content/000679384.pdf
    پرتگالی میں
    https://www.mhlw.go.jp/content/000679385.pdf
    ہسپانوی میں
    https://www.mhlw.go.jp/content/000679386.pdf
    تاگالوگ (فلپائنی) میں
    https://www.mhlw.go.jp/content/000679387.pdf
    تھائی زبان میں
    https://www.mhlw.go.jp/content/000679388.pdf
    ویتنامی زبان میں
    https://www.mhlw.go.jp/content/000679389.pdf
    ہندی میں
    https://www.mhlw.go.jp/content/000679391.pdf
    انڈونیشیائی زبان میں
    https://www.mhlw.go.jp/content/000679395.pdf
    خمیر میں
    https://www.mhlw.go.jp/content/000679397.pdf
    منگولیائی زبان میں
    https://www.mhlw.go.jp/content/000679400.pdf
    برمی زبان میں
    https://www.mhlw.go.jp/content/000679401.pdf

    یہ مضمون 17 مئی 2022 کو شائع کیا گیا۔

    Coronavirus updates