جاپان، ماریشس کو بحری تحفظ کے نظام کیلئے سرمایہ فراہم کرے گا

حکومت جاپان نے ماریشس کو ملکی بحری تحفظ کے نظام کو بہتر بنانے میں مدد دینے کی غرض سے تقریباً 57 لاکھ ڈالر کی رقم فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ فیصلہ ایک جاپانی شپنگ کمپنی کی جانب سے کرائے پر حاصل کردہ بڑے مال بردار بحری جہاز کے جولائی میں بحرِ ہند کے اس ملک کے ساحل کے نزدیک خشکی پر چڑھ جانے کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ مذکورہ بحری جہاز سے تقریباً ایک ہزار ٹن تیل کا رساؤ ہوا تھا۔

مذکورہ رقم کا کچھ حصہ ماریشس کے ارد گر سمندر میں بحری جہازوں کی نقل و حمل کی نگرانی کی غرض سے ایک ریڈار نظام نصب کرنے کیلئے استعمال کیا جائے گا۔

جاپان اس ملک کی سیاحتی اور دیگر صنعتوں پر کورونا وائرس کی عالمی وباء کے اثرات کے بوجھ کو کم کرنے کیلئے تقریباً دو کروڑ 90 لاکھ ڈالر کے ین قرضے بھی فراہم کرے گا۔