امریکہ میں کووڈ 19 سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ سے بڑھ گئی

امریکہ میں کووڈ 19 سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

جونز ہاپکنز یونیورسٹی کے جمع کردہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ عالمی وقت کے مطابق پیر کے روز رات 11 بجے تک امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثر افرد کی تعداد 5 لاکھ 159 ہو چکی تھی۔

ان میں شامل 1 لاکھ افراد وسط جنوری سے ہلاک ہوئے ہیں۔

ملک میں نئے انفیکشنز کی تعداد میں کمی آ رہی ہے۔ لیکن امراض پر قابو پانے اور ان کی روکتھام کے مراکز کے مطابق، کئی تحقیقی اداروں نے مارچ کے وسط تک ہزاروں افراد کی ممکنہ ہلاکت کی پیشگوئی کی ہے۔

4 کروڑ 40 لاکھ سے زائد افراد کو پیر کے روز تک ویکسین کا کم سے کم ایک ٹیکہ لگایا جا چکا ہے۔ 1 کروڑ 90 لاکھ سے زائد یا تقریباً 6 فیصد آبادی نے ویکسین کے دو ٹیکوں پر مشتمل کورس مکمل کر لیا ہے۔ تاہم کئی ماہرین کے مطابق صورتحال میں خاطر خواہ تبدیلی لانے کی حد تک ویکسین کے ٹیکے نہیں لگائے جا سکے ہیں۔